07:47 pm
الیکشن جیتنا تھا ، عوام کے سامنے چھاتی چوڑی کرنی تھی،سو کر لی

الیکشن جیتنا تھا ، عوام کے سامنے چھاتی چوڑی کرنی تھی،سو کر لی

07:47 pm

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کوعلم ہوناچاہیے کہ ہماری افواج پوری طرح چوکناہیں، یہ حرکت صرف بھارتی عوام کے سامنے چھاتی چوڑی کرنے کے لیے تھی،بھارت میں الیکشن جیتنے کا آسان نسخہ پاکستان کے خلاف طبل بجاناہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے ردعمل میں کہا پاکستان بھارت کے خلاف پوری طرح سے متحد ہے، بھارت کو علم ہونا چاہیے کہ ہماری افواج پوری طرح چوکناہیں،
بھارت جنگی جنون کو انتخابی مہم کے طور پر استعمال کررہاہے۔شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے معاشرے کو حصوں بانٹ دیا ہے، بھارت میں الیکشن جیتنے کا آسان نسخہ پاکستان کے خلاف طبل بجاناہے۔بھارت نے رات کو بھی کیا اس میں اسے منہ کی کھانی پڑی اور نقصان پہنچانے کا دعوی کیا، لیکن کیا نقصان پہنچایا؟ حرکت صرف بھارتی عوام کے سامنے چھاتی چوڑی کرنے کے لیے تھی، اس حرکت سے بھارت میں بھی مودی حکومت پر سوال اٹھیں گے۔

تازہ ترین خبریں