08:24 pm
بھارت نے کون سی بڑی غلطی کر دی ہے۔۔۔؟  پاکستانی بڑے سیاستدان نے ایسی نشاندہی کر دی کہ جان کر بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں گے

بھارت نے کون سی بڑی غلطی کر دی ہے۔۔۔؟ پاکستانی بڑے سیاستدان نے ایسی نشاندہی کر دی کہ جان کر بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں گے

08:24 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جسے پاکستانی فوج نے ناکام بنا دیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس بھارتی دراندازی کے حوالے سے مزمت بھی کی اور کہا بھارت اپنی حرکتوں سے باز رہیں ۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ بھارے کی ہر کارروائی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش پر پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے اظہار مذمت بھی کیا اور بھارت کو باز رہنے کی ہدایت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف وزری پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیس غلط فہمی میں نہ رہے۔قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔آصف زرداری نے کہا کہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے۔
مودی انتخابات جیتنے کے لئے خطے کا امن خراب نہ کریں ۔ بھارت میں بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارت کی دراندازی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ بلا تفریق و اختلافات پاکستان کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہےحکومت بھارتی دراندازی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاستدان متحد ہیں،ہمارا مرکزی نظریہ پاکستان ہے،پاکستان کی سلامتی و بقا ہے۔یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، لیکن پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ایوان نے ہاتھ اٹھاکر خورشید شاہ کے مطالبے کی تائید کردی۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں آگئے ہیں ۔پارلیمنٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے ،ہمیں بھارت اوردنیا کودکھانا ہے، پورا ملک یکجا رکھنا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے تھے بھارت نے جارحیت کی توسوچیں گے بھی نہیں اورسوچناچاہیے بھی نہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے سرحدکی خلاف ورزی وارننگ ہے،بھارت پاکستان پرحملے کاسوچ رہاہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے