12:24 pm
لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں جاری ، 6 افراد ہلاک

لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں جاری ، 6 افراد ہلاک

12:24 pm

سری نگر (نیو زڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کے نکیال، کھوئی رٹہ اور چکوٹھی سیکٹر میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان رات بھر توپوں اور بھاری
اسلحے سے گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔وائس آف امریکہ کے مطابق پاکستانی کشمیر کی انتظامیہ کے مطابق بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے شدید بمباری اور شیلنگ کے باعث لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع بستیوں سے آبادی کا انخلا شروع ہوگیا اور سینکڑوں خاندانوں نےبمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ منگل کی شام شروع ہوا تھا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع آبادیوں کے مکینوں کے کہنا ہے کہ ان کے علاقے پوری رات شدید فائرنگ اور بمباری کی آوازوں سے گونجتے رہے۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع علاقوں پر منگل سے جنگی طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک بھارتی لڑاکا طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔ جس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور بچنے میں کامیاب ہو گئے۔پاکستان نے اس طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھُپنے کی اطلاعات ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ اب سے کچھ دیر میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ممکنہ طور پر ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق اہم امور پر بات کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے