01:15 pm
بھارتی دراندازی کے بعد جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، ترجمان پاک فوج نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

بھارتی دراندازی کے بعد جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، ترجمان پاک فوج نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

01:15 pm

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج صبح پاک فضائیہ نے اپنی حدود سے مقبوضہ کشمیر میں 6 اہداف کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا اور جواب بھی ایسا دینا چاہتے تھے جو ایک ذمہ دار ریاست کی طرح ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عسکری ٹارگٹ کو نشانہ نہ بنانے کا ہدف کیا تھا جبکہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بھی گریز کرنا تھا اور اس لیے ہم نے 6 ہدف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے پاکستان کا ایک ایف 16 طیارہ گرایا ہے لیکن میں واضح کردوں کہ اسخیال رہے کہ 26 فروری کو بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی گئی تھی
جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتےہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی اور بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاک فضائیہ کے بروقت ردعمل کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، جس میں بھارتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ مناسب وقت اور جگہ پر بھارتی مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا۔اس اہم اجلاس کے فوری بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی، جس میں بھی شاہ محمود قریشی نے بھارتی عمل کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس کا جواب دے گا۔بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اب وہ پاکستان کے جواب کا انتظار کرے جو انہیں حیران کردے گا، ہمارا ردِعمل بہت مختلف ہوگا، اس کے لیے جگہ اور وقت کا تعین ہم خود کریں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ ایک محاورہ ہے کہ بے وقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے لیکن یہاں بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی کا ثبوت دیتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ بھارت نے دعویٰ کیا کہ اس کے طیارے 21 منٹ تک ایل او سی کی دوسری جانب پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کرتے رہے جو جھوٹے دعوے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’اللہ کی ذات بڑی ہے ، آئیں پاکستان کی حدود میں 21 منٹ تک رہ کر دکھائیں۔‘

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے