09:16 am
قصر ناز واقعہ المونیم فاسفائیڈ کے باعث ہوا

قصر ناز واقعہ المونیم فاسفائیڈ کے باعث ہوا

09:16 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈی آئی جی سائوتھ نے کراچی کے ہوٹل قصر ناز میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ کی تصدیق کر دی۔ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ 21 فروری کو قصر ناز میں ٹھہرے 6 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں المونیم فاسفائیڈ پاوڈرکا اثر پایا گیا۔پوسٹ مارٹم
رپورٹ میں ریسٹورنٹ کے کھانے کے غیر معیاری ہونے کے تاحال شواہد نہیں ملے۔شرجیل کھرل کاکہنا ہے کہ ایسےکیس میں وقت لگتا ہے،پولیس کےعلاوہ ادارےشامل ہوتےہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہوا تھا جوواقعہ قصرناز کے کمرہ نمبر 58 اے میں پیش آیا۔

تازہ ترین خبریں