03:35 pm
اللہ کریم کا خصوصی کرم ہو گیا۔۔ پاکستان کی شان JF17بلاک تیاری کے آخری مراحل میں

اللہ کریم کا خصوصی کرم ہو گیا۔۔ پاکستان کی شان JF17بلاک تیاری کے آخری مراحل میں

03:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کی شان جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔چائنا پاک فائٹر جیٹ کے چیف ڈیزائنر ژانگ وی کا کہنا ہے کہ جے ایف تھنڈر بلاک 3 کے حوالے سے تمام کام مکمل ہو چکا ہے۔اس جدید ترین سسٹم کو بہت جلد جنگی طیارے میں نصب کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا اپنی فضائی حدود کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایک اور قدم سامنے آیا ہے۔چین کے اشتراک سے تیار جے ایف 17 تھنڈر جدید طیارے کو جدید ترین جنگی آلات سے آراستہ کرنے کا کام مکمل کردیا گیا۔
چیف ڈیزائنر ژانگ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر 3 سے جنگی مہارت میں اضافہ ہوگا۔جے ایف 17 بلاک 3 عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے لڑاکا طیاروں کا ہم پلہ ہو گا اور جزوی طور پر سٹیلتھ خوبیوں سے لیس ہوگا۔ بلاک 3 کی کامیاب تیاری سے پاک فضائیہ کو پانچویں جنریشن کے طیاروں کی جانب پیش رفت میں مدد ملے گی۔ جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن بلاک تھری چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہے اور یہ اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16 ایف 15 اور ایف 18 روس کےسخوئی 27 اور فرانس میراج کے 2000 جیسے مشہور لڑاکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔جے ایف 17 بلاک تھری کا انجن زیادہ طاقتور ہوگا جس کی بدولت یہ آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار میں پرواز کر سکے گا۔سٹیلتھ خوبیوں کی بدولت دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔ جے ایف 17 بلاک تھری ایسے جدید ترین ریڈار AES ریڈار سے بھی لیس ہو گا جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام کے لیے انتہائی مشکل ہوگا۔پائلٹ کا ہیلمٹ بھی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہو گا۔جو ہتھیاروں پر بہترین کنٹرول کی صلاحیت بھی دے گا۔جی ایف سی برا بلاک تھری میں طویل فاصلے پر موجود زمینی اہداب کا بہتر نشانہ بنانے کے لئے ٹارگیٹ پورٹ بھی اضافی طور پر نصب ہے۔اس کے علاوہ اس میں دوران پرواز ایندھن بھروانے کی بھی صلاحیت موجود ہوگی۔

تازہ ترین خبریں