03:59 pm
فیصل آباد میں ولیمے کی تقریب میں دلہا دلہن کی ایسی سواری میں آمد کہ پاکستانی دیکھ کر ہکا بکا رہ جائیں گے

فیصل آباد میں ولیمے کی تقریب میں دلہا دلہن کی ایسی سواری میں آمد کہ پاکستانی دیکھ کر ہکا بکا رہ جائیں گے

03:59 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی شادی کی تقریب کو منفرد اور یادگار بنانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن آج کل کے دور میں شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن ایسے انوکھے اور منفرد انداز اپناتے ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہا اوردلہن کو ولیمہ کی تقریب میں کشتی میں سوار ہو کر آتے دیکھا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ شادی کی تقریب جس جگہ منعقد کی گئی
اُس کے آس پاس کوئی دریا یا جھیل نہیں تھی بلکہ کشتی میں سوار ہو کر آنے کی دلہا دلہن کی اس خواہش کو ایک مستطیل سوئمنگ پول بنا کر اور اُس میں کشتی چلا کر پورا کیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر لی۔ اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور کہا کہ دیسی شادی ہو اور سادہ ہو ، ایسا تو ہرگز ممکن نہیں ہے۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں کچھ منفرد کرنے کی دوڑ میں لوگ بہت عجیب حرکتیں کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہی لوگ ہیں جو غریب غربا کی مدد تو نہیں کرتے لیکن اپنی فضول خواہشات پر پیسہ پانی کی طرح بہادیتے ہیں۔ جہاں ایک طرف کچھ سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے وہیں دوسری جانب کچھ صارفین نے اس منفرد انداز کو خوب سراہا۔

تازہ ترین خبریں