04:06 pm
پی ٹی آئی کی دبنگ خاتون رہنماء ’ مسرت جمشید چیمہ ‘ کے گھر سوگ کا سماں ،اچانک انتقال کی خبر آگئی

پی ٹی آئی کی دبنگ خاتون رہنماء ’ مسرت جمشید چیمہ ‘ کے گھر سوگ کا سماں ،اچانک انتقال کی خبر آگئی

04:06 pm

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی دبنگ خاتون رہنماء مسرت جمشید چیمہ کی والدہ انتقال کر گئیں جنہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی نامور خاتون رہنماء مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی کی خوشدامن 3 مارچ کو انتقال کر گئیں جن کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ٹیک سوسائٹی لاہور لائینز میں قُل کے ختم کا اہتمام کیا گیا
جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحوامہ کے ایصال ثواب کے لیے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی جناب دوست محمد مزاری ، رکن پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف جناب ملک اسد کھرکھر ،تحریک انصاف اوکاڑہ جناب اشرف سوہنا ،رہنما پاکستان تحریک انصاف ساہیوال جناب نوریز شکور ،احمد مجتبٰی وٹو،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی،صوبائی وزیر پنجاب اجمل چیمہ، ایم پی اے شکیل شاہد و دیگر کا رکن پنجاب اسمبلی،ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر طارق سہیل، ظہیر صاحب ، چوہدری آصف صاحب ،ممبر قومی اسمبلی روبینہ جمیل، شبنم جہانگیر ، نیلوفر حبیب ،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق صاحب، عون چوہدری صاحب اور اعجاز چوہدری ،پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ سے تعلق رکھنے والے خواتین کی ثمینہ میر،ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان ،رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد، طاہر چیمہ ،رہنما پاکستان تحریک انصاف تنزیلہ عمران ، فاروق خان ، صوبائی وزیر برائے پبلک پراسکیوشن چوہدری ظہیر الدین سمت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مسرت جمشید چیمہ کے گھر آ کر ان سے انکے والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔

تازہ ترین خبریں