07:58 am
پاکستانی لڑکی نے ہندوستانی مرد سے شادی کر لی، لڑکی کون ، تعلق کس شہر سے ؟ بڑی خبر آگئی

پاکستانی لڑکی نے ہندوستانی مرد سے شادی کر لی، لڑکی کون ، تعلق کس شہر سے ؟ بڑی خبر آگئی

07:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لڑکی کا نام کرن سرجیت ہے جو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی رہائشی جبکہ ہندوستانی مرد کا تعلق انبالہ شہر سے ہے۔سیالکوٹ کی شہری کرن سرجیت اور پروندر سنگھ نے ضلع انبالہ کے ٹیپلا نامی گاؤں میں کی۔
دونوں کی شادی مقامی گردوارے میں سکھ روایات کے مطابق ہوئی۔ شادی کی تقریب میں دولہا کے کئی رشتہ داروں نے شرکت کی۔کرن سرجیت شادی کے لیے 45 دن کے ویزے پر اکیلی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت پہنچی تھی۔ دونوں کی شادی 2016ء میں ہونی تھی، تاہم مختلف وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔انڈین دولہا پروندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی اور کرن سرجییت کی ملاقات 2014ء میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھارتی پنجاب میں گھومنے کے لیے آئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں