08:56 am
 وزیراعلیٰ پنجاب پر قسمت کی دیوی مہربان ، گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

وزیراعلیٰ پنجاب پر قسمت کی دیوی مہربان ، گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

08:56 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سردار عثمان بزدار کا ذاتی گھر نہ ہونے پر انہیں عمر بھر کے لیے گھر دینے کا بل منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عمر بھر کے لیے گھر دینے کا بل گذشتہ روز ایوان میں پیش کیا گیا جسے راتوں رات اپوزیشن کے ساتھ مل کر منظور کروایا گیا اور آج اپوزیشن کی غیر موجودگی میں اس بل کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بل کے مطابق عہدہ چھوڑتے وقت اگر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نام ذاتی گھر نہ ہوا تو لاہور میں انہیں گھر فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے کے دوران رہائش فراہم کی جاتی رہی ہے۔ دوسری جانب اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے تک کردی گئی ہیں۔پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن غضنفرعباس چھینہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون نے منظوری دی اور 24 گھنٹے کے اندراندر منظور بھی ہو گیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا ہوا تھا۔ بل کے تحت ارکانِ اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی، بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزارروپے ماہانہ، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے اور مہمان داری الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی مطابق کرنا چاہتے ہیں کئی ارکان دور دراز سے آتے ہیں اس لیے تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ واضح رہے کہ تنخواہیں لینے کے معاملے پر کپتان کے کھلاڑیوں نے کپتان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعظم کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار اور وفاقی وزرا کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قر یب ہے۔وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، عمران خان کو مہماندار ی الاؤنس 50 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاونس 21 ہزار 456 روہے، ایڈ ہاک الاونس 12 ہزار 110 روپے، ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے۔ وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔

تازہ ترین خبریں