11:20 am
 یخ بستہ ہوائیں، گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیا ت نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والی بارشوں نے جاتی سردی کو بریک لگا دی تاہم اب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے ہیں اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے خنکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث ایک گھنٹے کی بارش نے پورا شہر ڈبو دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جلال پور بھٹیاں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔ دو روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔ سرگودھا، جھنگ، ٹبہ سلطان پور، ڈسکہ، شاہ کوٹ، پنڈی بھٹیاں ،محسن وال، ملتان ، لاہور، جہانیاں، راولپنڈی اور احمد پور شرقیہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

  ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو