11:30 am
پاکستان میں خوب بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

پاکستان میں خوب بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

11:30 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والی بارشوں نے جاتی سردی کو بریک لگا دی تاہم اب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ا
سلام آباد اور راولپنڈی میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے ہیں اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے خنکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث ایک گھنٹے کی بارش نے پورا شہر ڈبو دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جلال پور بھٹیاں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔ دو روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔ سرگودھا، جھنگ، ٹبہ سلطان پور، ڈسکہ، شاہ کوٹ، پنڈی بھٹیاں ،محسن وال، ملتان ، لاہور، جہانیاں، راولپنڈی اور احمد پور شرقیہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

نئے پاکستان کے بجٹ  میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو  ہوگا،شاہد خاقان عباسی

نئے پاکستان کے بجٹ میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو ہوگا،شاہد خاقان عباسی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ہیں، نیربخاری

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ہیں، نیربخاری

کیا واقعی بجٹ کا 80فیصد حصہ فوج کو ملتا ہے؟

کیا واقعی بجٹ کا 80فیصد حصہ فوج کو ملتا ہے؟

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

بے سہارا، بیروز گار  افراد کیلئے اچھی خبر۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

بے سہارا، بیروز گار افراد کیلئے اچھی خبر۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، متعدد افراد ہ ل ا ک

گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، متعدد افراد ہ ل ا ک

سرکاری ادارے کی نجکاری پر ملازمین کی تنخواہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، سعودی عرب

سرکاری ادارے کی نجکاری پر ملازمین کی تنخواہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، سعودی عرب

یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے

یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے

حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ ہے ،مریم اورنگزیب

حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ ہے ،مریم اورنگزیب

سرکاری ملازمین بارے اہم ہدایات جاری ،وزارت افرادی قوت نے حتمی فیصلہ کرلیا

سرکاری ملازمین بارے اہم ہدایات جاری ،وزارت افرادی قوت نے حتمی فیصلہ کرلیا

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات  میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

اداروں کی نجکاری ۔۔۔!!! میاں منشا نے حکومت کوانتہائی اہم مشورہ دیدیا

اداروں کی نجکاری ۔۔۔!!! میاں منشا نے حکومت کوانتہائی اہم مشورہ دیدیا