12:24 pm
آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچزکہاں ہونگے؟وزیراعظم نے حتمی اعلان کردیا ، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی 

آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچزکہاں ہونگے؟وزیراعظم نے حتمی اعلان کردیا ، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی 

12:24 pm


اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یہ اہم اعلان اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔اسلام آباد میں آن لائن ویزا کے اجرا کے موقع پر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے سے سرمایہ کار پاکستان آئیں گے۔ وزارت خارجہ کو آن لائن ویزا کے اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویزا پالیسی بہت مشکل تھی۔ آن لائن ویزا کا اجرا بہت بڑی تبدیلی ہے۔ یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا
کہ پشاور میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہماری حکومت جرمنی کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ملک میں مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ ہری پور کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سلیپنگ بدھا ہے۔ لوگ پاکستان آئیں گے تو سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل چکا ہے۔ بھارتی الیکشن تک تھوڑا سا مسئلہ ہوگا۔ بھارت میں الیکشن کے دوران نفرت پھیلائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت کیساتھ الیکشن کے بعد اچھے تعلقات ہو جائیں گے۔ پرامن پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔

 

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال