10:28 am
پاکستان کے اہم ترین شہر میں متعدد طالب علم جاں بحق

پاکستان کے اہم ترین شہر میں متعدد طالب علم جاں بحق

10:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے اہم ترین شہر میں متعدد طالب علم جاں بحق ۔۔۔ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے 2 طالبات اور ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ قاضی گودام کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا کرولا کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی ، کار سوار 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ایس ایچ او ماڑی پور راجہ تنویر نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ اسد اکبر ، 23 سالہ فضا اور 22 سالہ مہرین کے نام سے ہوئی ہے
جو نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے اورکسی وڈیو کی ریکارڈنگ کے لیے ہاکس بے جارہے تھے کہ ان کی کار سڑک سے ملحق 6فٹ سے زائد گہرے گڑھے میں گری اور کئی قلابازیاں کھاکر الٹ گئی۔علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد نامعلوم کار سواروں نے ایک لڑکی کو ماڑی پور ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 3 کے قریب کلینک پہنچایا جو کہ دم توڑ چکی تھی اور اس کی لاش بعدازاں سول اسپتال لے جائی گئی جبکہ دوسری لڑکی جو کہ شدید زخمی تھی اسے گلبائی کے قریب ایدھی بوتھ پر پہنچایا گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے کلفٹن سائوتھ سٹی اسپتال پہنچایا جہاں وہ چل بسی تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں اور ایک لڑکے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی۔تینوں متوفیان کے اہل خانہ بھی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ گئے تھے، پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ، ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی فضا کی میت موسیٰ لین سرد خانے لائی گئی جہاں سے اس کی میت تدفین کے لیے لاڑکانہ روانہ کر دی گئی جبکہ اسد اکبر اورمہرین کی میتیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ لے جائی گئیں ، اسد اکبر کی میت خیابان بحریہ ڈیفنس فیز 5 اور مہرین کی میت فیڈرل بی ایریا بلاک 5 لے جائی گئی۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے