09:27 pm
مودی کا چیمپیئن آف ارتھ کا خطاب خطرے میں پڑ گیا،پاکستان نے یو این سے اہم مطالبہ کردیا

مودی کا چیمپیئن آف ارتھ کا خطاب خطرے میں پڑ گیا،پاکستان نے یو این سے اہم مطالبہ کردیا

09:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے اقوام متحدہ سے مودی کا ”چیمپیئن آف ارتھ “ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کا ڈوزیئرعالمی ادارہ ماحولیات میں جمع کروا دیا ہے، ڈوزیئر میں بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے اوردرختوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے
بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کا ڈوزیئرعالمی ادارہ ماحولیات میں جمع کروا دیا ہے۔ ڈوزیئر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی دراندازی کا نوٹس لے۔ ڈوزیئرمیں اقوام متحدہ کو آگاہ کیا گیا کہ26 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی۔ حملے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔ بھارت کو درختوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔ ڈوزیئر میں کہا گیا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہے۔بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔پاکستان کی جانب سے پیش گئے ڈوزیئر میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی وزیراعظم مودی کو دیا گیا ”چیمپیئن آف ارتھ “ کا خطاب فوری واپس لے۔ مزید برآں مشیر امین اسلم کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور جبہ گاؤں میں ماحولیاتی دہشتگردی کی ہے۔ بھارتی طیاروں نے جبہ گاؤں کی حدود میں درختوں پر بم برسائے، جس سے ہمارے 15درخت تباہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی طیاروں کے بم پھینکنے اور درختوں کوتباہ کرنے سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیل گئی ہے۔ واضح رہے بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان الزام تراشی شروع کی اور 25فروری کی رات کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستانی طیاروں کے چیلنج کرنے پر بھارتی طیارے بم گرا کر واپس بھاگ گئے۔ اس کے بعد پھر بھارتی طیارے خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تاہم پاکستانی فضائیہ نے بھرپور انداز میں مئوثر کاروائی کی۔ پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن محمود صدیقی نے چند ہی لمحوں میں بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا۔ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسراطیارہ انڈیا کی حدود میں گر گیا۔پاکستان میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھے نندن کو پاک فوج نے اسی وقت گرفتار کرلیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ہندوستانی پائلٹ کو رہا کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا