05:43 pm
وزارت داخلہ نےسینکڑوں غیرملکیوں کوپاکستانی شہریت دےدی

وزارت داخلہ نےسینکڑوں غیرملکیوں کوپاکستانی شہریت دےدی

05:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے سینکڑوں غیرملکیوں کوپاکستانی شہریت دے دی، پاکستانی شہریت لینے والوں میں 461 بھارتیوں سمیت 635 غیرملکی شامل ہیں،امریکا ، برطانیہ، کینیڈا، جاپان کے شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد عالمی سطح پریہ بڑا اقدام ہے ۔
کہ پاکستان نے متعدد غیرملکیوں کو پاکستانی شہریت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں 635غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت کیلئے اپلائی کیا تھا۔ جس میں 461 بھارتی بھی شامل ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے امریکا کے 10شہری، برطانیہ 15، افغان43 اور 22 سری لنکن ،14بنگلادیشی اور 12 فلپائنی شامل ہیں۔اسی طرح کینیڈا جاپان اور مصر کے 4، 4لوگ شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 135غیرملکیوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔واضح رہے حکومت نے پاکستان کاعالمی سطح پر مورال بلند کرنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھاناشروع کردیے ہیں۔جس کے تحت حکومت پاکستان نے سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کیلئے ملک کے دروازے کھول دیے ہیں۔ 65ممالک کے لیے ای ویزہ کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ای ویزہ پالیسی کا اجراء بھی کردیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چار پوشیدہ جگہیں ہیں،بدھ ازم کی بڑی جگہ ہے، ٹیکسلا سے آگے شروع ہوتی ہے۔ہری پور کے پاس 40فٹ کا سلیپنگ بدھا دریافت ہوا ہے۔سکھ ازم کا ہمیں علم ہے، جیسے کرتارپوراور ننکانہ صاحب کا ہمیں علم ہے۔اسی طرح ہندوازم کی بڑی جگہ کٹاس راج ہے۔ اسی طرح صوفی ازم یہ جوخطے میں سلام پھیلا تھا اس سب کو مارکیٹ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم سیاحتی مقام کو نقشے پر لیکر آئیں گے لوگ وہیں سے بکنگ کرواسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی توپاکستان 19ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔19ارب ڈالر پاکستان کا خسارہ تھا،جس کیلئے ہمیں بڑی بھاگ دوڑ کرنی پڑی۔ ملائیشیاء کی 20ارب کی سیاحت ہے، ترکی ٹورازم 40ارب ڈالر کی ہے۔ پاکستان کے بہترین جگہیں ہیں، ہمارے ہاں مختلف موسم بھی ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک سفارتخانوں کو ذمہ داریاں سونپے گا کہ وہ لوگوں متحرک کریں ۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے