01:05 pm
پاکستانی شہریوں کی بڑی خواہش پوری ۔۔۔حکومت نے موٹروے پرموٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600 سوسی سی موٹربائیکس چلانے کی اجازت دے دی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن ہائیکورٹ میں جمع کرادیاگیاہے۔پولیس کی طرف سے جمع کرائے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت برقرار رہے گی۔موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے کیلئے بائیکرز کیلئے سخت شرائط کا پورا کرنا ضروری ہوگا۔موٹروے پولیس شرائط پر پورے اترنے والوں کوبائیکرز کارڈ جاری کریگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے
کہ موٹروے پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اورمختلف جگہوں پرسائن بورڈ لگائے جائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سو سی سی موٹربائیکس چلانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے 19 اپریل 2018کو فیصلہ سنایا تھا۔ ڈویڑن بنچ نے 12 دسمبر 2018کو سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے نومبر 2018سے رات 9 سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔پابندی شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔ شہریوں کی شکایات میں کہا گیا تھا کہ ہیوی بائیکس کے شور سے رات کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا ان پر پابندی لگائی جائے۔شہریوں کی جانب سے شکایات کی بھرمار کے بعد ٹریفک پولیس نے اشتہاری مہم کا آغازبھی کیا تھا جس میں بائیک رائیڈرس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا