01:49 pm
قوم کی ساری امیدیں ٹوٹ گئیں ۔۔ عافیہ صدیقی بارے افسوسناک خبر

قوم کی ساری امیدیں ٹوٹ گئیں ۔۔ عافیہ صدیقی بارے افسوسناک خبر

01:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گذشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر موجودہ حکومت کہ تعریفوں کے پُل باندھے گئے اور کہا گیا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ہی یہ سب ممکن ہو رہا ہے۔ تاہم میڈیا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی تو ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نہ ہی اس حوالے سے کسی حکومتی نمائندے نے کوئی بیان جاری کیا
جس سے اس کی تصدیق ہو سکے۔ اُردو پوائنٹ کے خصوصی ذرائع کے مطابق جان بوجھ کر یہ جھوٹی افواہ پھیلائی گئی ہے اور عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ گذشتہ روز پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ جلد قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی اپنے گھر لوٹ آئے گی، یاللہ مدد!۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کے بے بنیاد ہونے کی تصدیق کر دی۔ پریس کانفرنس کے دوران عافیہ صدیقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں لیکن سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس معلومات بھی ہوتی ہیں ۔ جو لوگ اپنی بیٹی کی بھلائی چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ حساس معلومات پر خاموش رہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن جب بھی اس حوالے سے امریکہ سے بات کی امریکی قانون آڑے آجاتا ہے۔