07:31 pm
نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم رشید شہید مسلم لیگ (ن) کی کس سابق خاتون رکن اسمبلی کے بھائی ہیں ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم رشید شہید مسلم لیگ (ن) کی کس سابق خاتون رکن اسمبلی کے بھائی ہیں ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

07:31 pm

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والی دہشت گردی کی اندوہناک واردات میں جانبازی اور جرات کی تاریخی مثال پیش کرنے والے پاکستانی سپوت نعیم رشید پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا سے سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کے پھوپھی زاد بھائی تھے،سانحہ نیوزی لینڈ میں نعیم رشید کے نوجوان بیٹے طلحہ نعیم بھی شہدا میں شامل ہیں،نعیم رشید کے خاندان اور ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایسی معلومات سامنے آ گئی ہیں کہ جنہیں جان کر ہر صاحب دل کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نعیم رشید کو کرائسٹ چرچ کی مسجد میں حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے پر ان کی بہادری کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایبٹ آباد میں نعیم رشید کے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے اور وہاں بڑی تعداد میں لوگ تعزیت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں موجود پاکستان مسلم لیگ نون کی سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نعیم رشید شہید کی پھوپھی زاد بہن ہیں ۔آمنہ سردار نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم رشید کے تین بھائی تھے اور ان کی کوئی بہن نہیں تھی جس وجہ سے نعیم رشید نے مجھے اپنی بہن بنایا ہوا تھا اور وہ سگے بھائیوں سے بھی بڑھ کر میرا خیال رکھتے تھے۔آمنہ سردار کے مطابق نعیم رشید کے والد عبدالرشید لاہور کے رہائشی جبکہ پیشے کے لحاظ سے وہ انجینیئر اور کئی سال پہلے وفات پا گے تھے جبکہ نعیم رشید کی والدہ بدر رشید کا تعلق ہزارہ کے علاقے ہری پور سے ہے،وہ سماجی کارکن اور صوبہ خیبر پختون خوا کے سابق ڈی آئی جی ڈاکٹر وسیم فضل کی بہن ہیں۔آمنہ سردار کا کہنا تھا کہ نعیم رشید ماضی میں آزاد خیال تھے مگر چند سال قبل وہ دین کی طرف راغب ہوگے تھے اور انھوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیا تھا،طلحہ سمیت ان کے تینوں بیٹے مذہبی رجحان رکھتے تھے۔نعیم رشید کے بچپن کا زیادہ حصہ اپنے والد کے ہمراہ قطر میں گزرا تھا جہاں پر ان کے والد ایک انجینیئر کی حیثیت سے کام کرتے تھے بعد ازاں نعیم رشید کے والد نے ایبٹ آباد میں رہائش اختیار کی اور نعیم رشید نے 1985 میں سکول کی تعلیم مکمل کی۔بعد میں وہ فنانس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے فلپائن چلے گے تھےاور ماسٹر کرنے کے بعد وہ پاکستان میں مختلف بینکوں میں خدمات انجام دیتے رہے تھے۔9سال قبل نعیم رشید اپنے تینوں بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ پی ایچ ڈی کے لیے نیوزی لینڈ چلے گے تھے جہاں پر وہ استاد کی خدمات بھی انجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

ترک صدر کا دبنگ اعلان ، امریکا سمیت دس یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ترک صدر کا دبنگ اعلان ، امریکا سمیت دس یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

لائف انشورنس لینے والا شہری صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد فوت ہوجائے تو اس کے لواحقین کو انشورنس کی پوری رقم دی جائیگی یا نہیں؟

لائف انشورنس لینے والا شہری صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد فوت ہوجائے تو اس کے لواحقین کو انشورنس کی پوری رقم دی جائیگی یا نہیں؟

ملک کے بیشتر علاقو ں میںموسلا دھار بارشیں۔۔ کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیاگیا

ملک کے بیشتر علاقو ں میںموسلا دھار بارشیں۔۔ کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیاگیا