03:06 pm
عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا کس کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ ہوچکا ، بڑی خبر بریک ہوگئی

عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا کس کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ ہوچکا ، بڑی خبر بریک ہوگئی

03:06 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی چودھری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور انھوںنے اپنے حالیہ دورہ ملتان کے دوران یہ کہا ہے کہ یہ بطور وزیر اعلیٰ ان کا آخری دورہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران چودھری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کی ایک لمبا عرصہ حمایت کے باوجود کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوسکے ہیں اور نہ ہی اپنے تعینات کیے گئے من پسند افراد کو کرپشن سے باز رکھ سکے ہیں۔
انھوںنے طاہر خورشیدکو کمشنر ڈیرہ بنایا تھا لیکن انھیں کرپشن کی بنا پر ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعدوزیراعلیٰ بھی بخوبی جان گئے ہیں کہ اب آنکھوں میں دھول جھونکنےکا سلسلہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا ۔ چودھری غلا م حسین نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ وزیر اعلیٰ کو صوبائی وزرا کے کرتوتوں کا بھی بخوبی اندازہ ہوگیاہے۔ چار ماہ تک عثمان بزدار کی تعیناتی کی شدید مخالفت ہوتی رہی لیکن عمران خان تن تنہا ان کا دفاع اور حمایت کرتے رہے ۔ معاملہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھی کچھ د ب گیا تھا ۔ لیکن اب یہ معاملہ دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اب صرف کسی مناسب نام کی تلاش جاری ہے۔جوا س بڑی ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی اہلیت رکھتاہو۔اور دبائوبھی برداشت کر سکے۔

تازہ ترین خبریں