08:08 pm
پھوپھی کا ایسا انکشاف کہ آپ کا بھی ضبط کا بندھن ٹوٹ جائے

پھوپھی کا ایسا انکشاف کہ آپ کا بھی ضبط کا بندھن ٹوٹ جائے

08:08 pm

ابیٹ آباد(ویب ڈیسک)کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں دہشت گردی کی ہولناک سانحہ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں دہشت گرد کو انتہائی جرات اور بہادری کے ساتھ روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کے بہادر شہری نعیم رشید اور ان کے 21 سالہ نوجوان بیٹے طلحہ نعیم بھی دہشت گردی کی اس ہولناک وادات میں شہادت کا تاج سر پر سجانے میں کامیاب رہے ،
اب طلحہ نعیم کی پھوپھو اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے آمنہ سردار نے اپنے نوجوان بھانجے کی شادی کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کوئی آبدیدہ ہو جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کا کہنا تھا کہطلحہ گیارہ سال کا تھا جب اپنے والد نعیم رشید کے ہمراہ نیوزی لینڈ چلا گیا تھا،نعیم رشید کی کوئی بیٹی نہیں تھی، تینوں بیٹے ہی تھے جبکہ طلحہ سب سے بڑا بیٹا تھا، اس نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی اورکچھ ہفتے قبل ہی اس کی ملازمت ہوئی تھی ، اس خاندان نے 31 مئی کو پاکستان آنا تھا اور ان کی سیٹس بھی کنفرم ہو چکی تھیں، ہم لوگ طلحہ کے لیے رشتہ تلاش کررہے تھے اور سب کی خواہش تھی کہ طلحہ کی شادی مئی میں کردی جائے۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اکثر اُن کی اپنے بھائی نعیم رشید اور ان کی اہلیہ سے بات چیت ہوا کرتی تھی،وہ دونوں میاں بیوی اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے حوالے سے بہت پرجوش تھے،ہمارا خیال تھا کہ ہم لوگ کچھ رشتے دیکھ کر رکھیں گے اور جب یہ لوگ پاکستان آئیں گے تو چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ شہید ہونے والے نعیم رشید اور ان کے صاحبزادے کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ