08:11 pm
شہبازشریف نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھنے پر حیران کن بیان دے ڈالا

شہبازشریف نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھنے پر حیران کن بیان دے ڈالا

08:11 pm

لاہور(اے این این ) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی اور تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ڈیڑھ سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، حکومت ان کی صحت کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی، نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں،حکومت بدترین غفلت کامظاہرہ کررہی ہے،
اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہوں گے۔پنجاب اسمبلی میں مراعاتی بل کی منظوری سے متعلق شہبازشریف نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ سرکاری مراعات نہیں لی تھیں اور طبی اخراجات جیب سے ادا کیے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے جو مراعات منظورکی گئی ہیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب 10 سال اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا تھا، علاج معالجے کے لیے بھی سرکاری پیسے استعمال نہیں کرتا تھا، اپنی وزارت اعلی کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی، تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا تھا۔اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کی۔آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب)نے جھوٹ کا پلندہ تیار کیا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ مقررہ وقت پر عدالت کو بتائیے گا یہ میرا کیس نہیں۔اس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کو حاضری لگانے کا کہا اور جج کی چھٹی کے باعث سماعت 27 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

15سالہ افغان لڑکی دنیا کی 25بااثر خواتین میں شامل، یہ لڑکی کون ہے اور کونسا بڑاکارنامہ سرانجام دے چکی ہے؟

15سالہ افغان لڑکی دنیا کی 25بااثر خواتین میں شامل، یہ لڑکی کون ہے اور کونسا بڑاکارنامہ سرانجام دے چکی ہے؟

قوم کا طویل انتظار ختم ہوا، آئندہ15دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

قوم کا طویل انتظار ختم ہوا، آئندہ15دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)