08:43 pm
وزیر خزانہ اسد عمر کا حیران کن بیان وزارت خزانہ بھی حرکت میں آگئی

وزیر خزانہ اسد عمر کا حیران کن بیان وزارت خزانہ بھی حرکت میں آگئی

08:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور اخبارات پر وزیر خزانہ اسد عمر کے حوالے سے ایک بیان چلتا رہا جس میں کہاگیا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی اور عوام چیخیں گے۔جس پر عوامی حلقوں میںشدید بے چینی اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم اب وزرات خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری ہو گیاہے جس میں کہا گیا ہے
کہ وزیر خزانہ نے کسی بھی اجلاس کے دورا ن ایسی کوئی بھی بات نہیں کہی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی رپورٹنگ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہوئی، وزیر خزانہ نے کمیٹی اجلاس میں یہ نہیں کہا کہ مہنگائی بڑھے گی اور عوام چیخیں گے بلکہ انہوں نے اپوزیشن کے اعتراضات پر اپوزیشن سے سوال اٹھائے تھے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور میں اقدامات نہ اٹھانے سے متعلق مہنگائی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں کو الیکشن کے لیے استعمال کیا گیا، اپوزیشن ایک طرف کہہ رہی ہے کہ ریونیو کیوں نہیں بڑھ رہا اور پبلک سیکٹر کے ہونے والے نقصانات کو کم کیوں نہیں کیا جارہا۔وزارت خزانہ کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو ادائیگیوں کے توازن میں خسارہ وراثت میں ملا، جس کے لیے انہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور پیپلز پارٹی کے دور کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد زیادہ تھی، اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو اسے بھی ادائیگیوں کے توازن میں خسارہ وراثت میں ملا، اس سے نکلنے کے لیے انہیں بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور ان کی حکومت کے ابتدائی دور کے دوران مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ تھی۔

تازہ ترین خبریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا،  تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا، تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی