12:43 pm
امریکہ عافیہ کو بس اس ایک شرط پر رہا کرے گا کہ وہ ۔۔۔! عافیہ صدیقی کی رہائی کی شرط بالآخر سامنے آگئی

امریکہ عافیہ کو بس اس ایک شرط پر رہا کرے گا کہ وہ ۔۔۔! عافیہ صدیقی کی رہائی کی شرط بالآخر سامنے آگئی

12:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا نے بڑی شرط عائد کردی، عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ امریکا کا مطالبہ ہے کہ عافیہ کو پاکستان کے حوالے اس شرط پر کیا جائے گا کہ وہ پاکستان میں اپنی بقیہ سزا پوری کریں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کیلئے تیار ہے،
تاہم اس کیلئے بڑی شرط بھی عائد کی ہے۔ عامر لیاقت حسین کا دعویٰ ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ عافیہ صدیقی کو مکمل طور پر رہائی نہ ملے۔عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے اسے شرط پر کیا جائے جب پاکستان کی حکومت عافیہ کو اپنے ہاں میں جیل کی سزا مکمل کروائے۔عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ امریکا اپنی اس شرط سے پیچھے ہٹ جائے۔ واضح رہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ کو قیدیوں کی فہرست دی گئی ہے جب کہ امریکہ بھی کچھ قیدیوں کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔مذکورہ فہرست میں عافیہ صدیقی کا نام پہلے دس قیدیوں میں شامل ہے۔اعلی ترین سفارتی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پاکستان نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تاہم سفارتی ذرائع نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ عافیہ صدیقی کو کب تک رہائی ملے گی اور وہ کب تک پاکستان آئیں گی۔پاکستان پہلے ہی عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں کر رہا تھا اور اب طالبان کی طرف سے بھی مذاکرات میں عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ عافیہ صدیقی جلد ہی پاکستان میں ہوں گی کیونکہ امریکہ نے بھی طالبان سے قیدیوں کے ناموں کی لسٹ وصول کر لی ہے اور وہ اس پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہیوسٹن میں پاکستانی سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے نام پیغام بھی بھجوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔۔عافیہ صدیقی کو جیسے ہی علم ہوا کہ عمران خانوزیر اعظم بن گئے ہیں تو انہوں نے عمران خان کے نام پیغام بھیجا تھا۔ان کی بہن نے بتایا تھا کہ تب میں دفتر خارجہ بھی گئی لیکن وہاں ملاقات نہ ہو سکی۔

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

 ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

مشکل وقت میں وزیراعظم نے ایک اور انتہائی اہم فیصلہ کردیا

مشکل وقت میں وزیراعظم نے ایک اور انتہائی اہم فیصلہ کردیا

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری