10:39 pm
نیوزی لینڈ حملے کی ویڈیو شیئر کرنے پر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔۔ پولیس نے خبردار کر دیا

نیوزی لینڈ حملے کی ویڈیو شیئر کرنے پر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔۔ پولیس نے خبردار کر دیا

10:39 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ چرچ حملے کی ویڈیو شیئر کرنے پر جیل جانا پڑ سکتا ہے، پولیس نے ایک 22سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، جس کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، زیرحراست نوجوان پرویڈیوز شیئر کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملے نے جہاں دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے وہاں کیوی حکام کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ نیوزی لینڈ میں امن وامان کی صورتحال کودنیا بھرمیں سراہا جا رہا تھا لیکن اچانک28سالہ دہشتگرد جو کہ سفید فام نسل کا پیروکار ہے اس نے کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں حملہ کردیا۔ حملہ آور نے بغیر کسی خوف وخطر بڑے آرام سے گاڑی میں آیا اور اپنی لوڈڈ گن سے مسجد میں جاکر نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 50سے زائد مسلمان شہید اور 50کے قریب زخمی ہوگئے۔
تاہم پولیس نے موقع پر جاکر ہی حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب پولیس حکام نے حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر کسی نے فلم ویڈیوز شیئر کرنے اور شائع کرنے قانون کی خلاف وزری کی تو ان کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔چیف سنسرآفیسرپولیس نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ ایسا سوشل میڈیا یا شائع کرنے والا مواد جو قابل اعتراض ہوگا اور ایکٹ 1993کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا ، اگر کسی شخص نے اس قانون کی خلاف ورزی کی تواس کی گرفتاری، سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اسی قانون کے تحت پولیس نے حملہ آور کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا تھا جس پر براہ راست دہشتگرد کی مدد کا الزام نہیں ہے ، جبکہ پولیس کو بھی یقین ہے کہ یہ شخص براہ راست حملے میں ملوث نہیں ہے، تاہم پولیس نے اس نوجوان کو اس لیے گرفتار کیا کہ وہ اپنے موبائل پر حملہ آور کی فائرنگ کی ویڈیو بنا رہا تھا۔تاہم پولیس نے اس پر قابل اعتراض مواد بنانے اور شائع کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس اس نوجوان کو کل پیر کو ڈسٹرکٹ کورٹ کرائسٹ چرچ میں پیش کرے گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ جمعے کو کرائسٹ چرچ حملے کے 24گھنٹوں میں فیس بک نے دنیا بھر میں 1.5ملین ویڈیوز ہٹا دی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ،ایوان نمائندگان کاہونیوالا اجلاس منسوخ

پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ،ایوان نمائندگان کاہونیوالا اجلاس منسوخ

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ،قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی بالآخر سامنے آگئی

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ،قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی بالآخر سامنے آگئی

وفاقی وزیر شبلی فراز پاوری میں مصروف ۔۔ ایسی ویڈیوسامنے آگئی کہ کارکنوں کیلئے یقین کرنامشکل۔دیکھیں ویڈیو

وفاقی وزیر شبلی فراز پاوری میں مصروف ۔۔ ایسی ویڈیوسامنے آگئی کہ کارکنوں کیلئے یقین کرنامشکل۔دیکھیں ویڈیو

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے سے روکنے کیلئے حکومت کیاکرنےوالی ہے؟جانیے تفصیل

 سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان