12:13 pm
 پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اورجدید جنگی طیارہ تیار کرلیا،بھارت پر سکتہ طاری

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اورجدید جنگی طیارہ تیار کرلیا،بھارت پر سکتہ طاری

12:13 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور طیارہ تیار کرلیا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے سپر مشتاق طیاروں کا جدید ورژن تیار کرلیا، تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے والا یہ طیارہ اب براق لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہوگا، جبکہ پہلی مرتبہ اس طیارے کو جنگی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان محدود وسائل کے باوجود تیزی سے اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں کود کفیل ہوتا جا رہا ہے۔ حالیہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کی دفاعی انڈسٹری نے زبردست ترقی کی ہے۔
اسلحہ سازی کے شعبہ میں پاکستان نے کچھ برسوں کے دوران خاصی مہارت حاصل کر لی ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے، ڈرون طیارے، جدید الخالد ٹینک اس کا واضح ثبوت ہیں۔خاص کر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دنیا بھر میں بہت دھوم مچائی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ کچھ ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی خریداری کیلئے پاکستان کے ساتھ معاہدہ بھی کر لیا ہے۔ جہاں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے نے خاصی دھوم مچائی ہے، وہیں اب پاکستان نے اور جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے سپر مشتاق طیاروں کا جدید ورژن تیار کرلیا ہے۔ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے والا سپر مشتاق طیارہ اب براق لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہوگا۔ جبکہ اس طیارے کو اینٹی ٹینک میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ اس طیارے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والی صلاحیت کو بھی مزید بہتر کیا گیا ہے۔ اسی لیے اب پہلی مرتبہ اس طیارے کو جنگی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ چونکہ یہ طیارہ کم قیمت ہے اور اس کے آپریشنل اخراجات بھی کم ہیں، اس لیے خاص کر دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں اس طیارے کو استعمال کیا جا سکے گا۔

تازہ ترین خبریں

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

 لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا