03:08 pm
نیوزی لینڈ میں نمازیوں کی شہادت پر شہر میں سوگ کی فضا

نیوزی لینڈ میں نمازیوں کی شہادت پر شہر میں سوگ کی فضا

03:08 pm

کراچی(نیو زڈیسک) ماہرین تعلیم ،قلم کاروں، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع، قومی ادارہ امراض قلب کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر حمید اللہ ملک نے نیوزی لینڈ میں مسجد اورچرچ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اورکہا کہ
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،جس سفاکی اور درندگی سے نمازیوں اورعبادت گاہ پر ے فائرنگ کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،نمازیوں کی شہادت پر شہر میں سوگ کی فضا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر سجاد، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پیپلز پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ، سندھ ڈاکٹرز فورم سمیت دیگر ماہرین طب نے دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردنے مکمل منصوبہ بندی سے سفاکانہ واردات کی۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، جماعت غربائے الحدیث کے امیر مولانا عبدالرحمٰن سلفی ،سماجی رہنما حسنین رضوی، حسینہ رضوی ،محمد اصغر، پروفیسر شگفتہ فرحت،تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی کے رہنما انجینئر کاشف خان، مولانا عون نقوی ،رضی حیدر رضوی ، مولانا شہنشاہ حسین نقوی،پاسبان کے رہنما الطاف شکور نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم مسلمانوں کو انصاف دلانے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلیے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں۔پاکستان سنی تحریک کے تحت نیوزی لینڈ کے مسلمانوں اور شہیدوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور بدترین دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر اچی پریس کلب پر کیا گیا ، تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے خلاف دہشت گرد مردہ کے نعرے لگائے گئے ،کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا مسلمانوں کی مسجد میں دہشت گردی کرنیوالوں کے خلاف یورپ کیوں خاموش ہے ،پلے کارڈ میں سوالیہ طور پر درج تھا کہ دہشت گردی کو مسلمانوں سے منسوب کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں۔پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد مبین قادری ،محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجدوں میں دہشتگر حملے کی مسلم دنیا مذمت کررہی ہے مگر یورپ کا کردار بے حسی ہے ،پاکستان سنی تحریک اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے نیوزی لینڈ میں مسجدوں پر کھلی اور دنیا کی بدترین دہشتگردی کا فوری نوٹس لیا جائے ،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور کابینہ فوری اس افسوسناک واقعے پر دہشتگردوں کو ہر حال میں انجام تک پہنچائیں۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی