03:39 pm
اڈیالہ جیل: سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو’’راتوں رات ‘‘ تبدیل

اڈیالہ جیل: سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو’’راتوں رات ‘‘ تبدیل

03:39 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ سینڑل جیل اڈیالہ منصور اکبر اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو ملک لیاقت کو تبدیل کرکے او ایس ڈی کردیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حسن مجتبی کونئی تعیناتیوں تک دونوں عہدوں کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔دونوں افسران کو راتوں رات عہدوں سے ہٹائے جانے پر محکمہ جیل خانہ جات کے حکام اور عملے میں مختلف چہ می گوئیاں جاری ہیں، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب کے احکام سے
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منصور اکبر جنھیں سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،اور ایفیڈرین کیس میں اسیر لیگی رہنما حنیف عباسی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے والے جیل سپرنٹنڈنٹ کے بعد سینڑل جیل اڈیالہ کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا تھا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ملک لیاقت سمیت ہفتے کی شب اچانک تبدیل کرکے او ایس ڈی کردیا گیا اور دونوں افسران کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر انسپکٹریٹ آف پریژن رپورٹ کر نے کے احکام جاری کیے گئے ہیں جبکہ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں ہی تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حسن مجتبیٰ کو دونوں افسران کی تعیناتی تک اضافی چارج سونپ دیے گئے ہیں۔ہوم ڈپارٹمنٹ سے جاری احکام ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے جبکہ نوٹیفکیشن پر دستخط ڈپٹی سیکریٹری پریژن کے ہیں دونوں افسران کو راتوں رات عہدوں سے ہٹائے جانے پر راولپنڈی اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے افسران اور اہلکاروں میں چہ می گوئیاں جاری ہیں کہ ایک صوبائی وزیر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے مطمئن نہیں تھے جسکی وجہ سے افسران کو تبدیل اور اوایس ڈی کیا گیا جبکہ کچھ حلقوں میں یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ جیل میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر یہ اقدامات کیا گیا۔تاہم اس حوالے سے ’’نجی ٹی وی چینل‘ نے جب محکمہ جیل خانہ جات کے سینئر آفیسر سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ انھیں صرف احکام موصول ہوئے ہیں وجہ نہیں بتائی گئی۔ یاد رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسی انتظامیہ کی موجودگی میں راشن چوری کا اسکینڈل منظر عام ہر آیا تھا تاہم انکوائریوں کے بعدمذکورہ معاملے میں الزامات ثابت نہ ہونے پر انتظامیہ کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا، اسی طرح سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائی کے وقت جیل انتظامیہ میں شامل اہلکاروں کی ملی بھگت سے قیدی کے ذریعے جیل میں نصب موبائل فون جیمر کوبند کرنے کا واقعہ بھی سامنے آچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی