03:46 pm
باب خیبر کے سامنے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا دھرنا چھٹےروز بھی جاری

باب خیبر کے سامنے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا دھرنا چھٹےروز بھی جاری

03:46 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قبائلی اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی دھرنا جاری ہے۔باب خیبر کے سامنے دیئے گئے دھرنے میں خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں تعینات درجنوں خاصہ دار اور لیویز اہلکار اپنے
مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں 17 ہزار خاصہ دار اور 9 ہزار لیویز اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں، قبائلی اضلاع میں پولیس کی تعیناتی سے خاصہ دار اور لیویز اہلکار بے روزگار ہوجائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار فورس کو لیویز فورس میں تبدیل کیا جائے اور لیویز فورس کو پولیس اختیارات تفویض کئے جائیں۔

تازہ ترین خبریں