07:07 pm
تحریک لبیک پاکستان’ ملکی سیاست کا حصہ رہے گی

تحریک لبیک پاکستان’ ملکی سیاست کا حصہ رہے گی

07:07 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی. کمیشن نے کہا کہ خادم رضوی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوتا۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس سےتحریک لیبک کےاثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے کہا ہم نےتفیصلات طلب مانگی ہیں.مگر جواب نہیں ملا۔ الیکشن کمیشن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کو پھرنوٹس جاری کردیا.کمیشن نے کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی،
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 90 سے زائد افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے انھیں 30 دن تک نظر بند کر دیا گیا ہے، بتایا گیا کہ خادم حسین رضوی، دوسرے لیڈران اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پنجاب حکومت کی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، یاد رہے کہ قانون کے مطابق ایم پی او میں مزید دو مرتبہ ایکسٹینشن کی جا سکتی ہے، لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت پانچ سے زیادہ افراد ایک جگہ پر اکٹھے نہیں ہو سکتے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم‎ حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق کی تھی جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مختلف شہروں میں تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعے کی شب ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں خام حسین رضوی کو تحویل میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس کارروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے پیش آئی، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔‘

تازہ ترین خبریں