04:51 pm
گلگت،کشروٹ میں دکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقررکرلئے

گلگت،کشروٹ میں دکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقررکرلئے

04:51 pm

گلگت (اوصاف نیوز) گلگت سٹی ہسپتال ایریا کشروٹ میں دوکانداروں نے ایشیا خوردنی میں من پسند کی ریٹس لگاکر غریبوں کو لوٹ رہے ہیں بیکریز میں زائدالمعیاد ایشیا فروخت کیاجارہا ہے تندوروں میں سنگل روٹی بناکر ڈبل روٹی کی مد میں بھیج رہے ہیں انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔تمام بازاروں میںچھاپے لگاکر جرمانے عائد کیاجارہا ہے لیکن سٹی ہسپتال ایریا میں کوئی پوچھنے والے نہیں
تمام ایشیا پر من پسند ریٹ لگاکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے فوڈ انسپکٹر کی غفلت کی وجہ سے دوکانداروں نے مہنگائی کو عروج پر رکھ دیا ہے جس کا نقصان ہسپتال میں عیادت کے لئے آنے والے عوام کو اٹھانا پڑتا ہے ۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جلد از جلد انتظامیہ سے نوٹس لیکر دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو تازہ اور سستی چیزیں جائز قیمت پر مل جائے۔

تازہ ترین خبریں