10:31 pm
خواتین کی شمولیت کے بغیرمعاشی،معاشرتی ترقی کی منازل حاصل کرناممکن نہیں(ڈپٹی کمشنر)

خواتین کی شمولیت کے بغیرمعاشی،معاشرتی ترقی کی منازل حاصل کرناممکن نہیں(ڈپٹی کمشنر)

10:31 pm

گلگت( کرن قاسم سے ) خواتین معاشرے کی اہم ترین اکائیاں ہیں ان کی شمولیت کے بغیر معاشی اور معاشرتی ترقی کی پائیدار منازل تک رسائی حاصل کرنا ممکن نہیں۔ خواتین کل آبادی کا نصف ہیں انہیں نظرانداز کرکے معاشرتی سطح پر کارگر حکمت عملی مرتب کرنا عصر حاضر کے تقاضوں کے اعتبار سے ہرگز قابل عمل نہیں ہوسکتی ، خواتین کا روزمرہ کے مختلف امور میں شراکت داری خوش آئند رجحان ہے۔
معاشرتی ترقی کے عمل میں خواتین کا متحرک رول قومی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر گلگت نے پاکستان تحریک انصاف ضلع گلگت کے صدر ریحانہ کی جانب سے نساء مارکیٹ گلگت میں یوم خواتین اور عیدنوروز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گلگت نے اظہار خیال کرتے ہوئیکہا کہ نساء مارکیٹ کی جانب سے خواتین کو باعزت روزگار کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم کرنا خوش آئند و قابل تعریف قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورت کو سماجی تعمیر و ترقی کے عمل میں مناسب شمولیت دی جارہی ہے جس کے زریعے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو ممکن بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جانے کو اولیت دی جارہی ہے اور خواتین کے اندر معاشرتی چیلنجز کے مقابلیکیلئے مناسب ہمت افزائی کرنا مقصود ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے جائز مسائل کے فوری حل کیلئے ہمہ وقت ضلعی انتظامیہ کی خدمات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ اس موقع پر نساء مارکیٹ گلگت کی منتظم نیلوفر عباسی نے کہا کہ خواتین کو صحت مند معاشرتی مقام اور ان کو مالی انحصاریت سے نکال رزق حلال کمانے اور اپنے خاندان کو سپورٹ کرنے کا موقع بخشنے کیلئے انہوں نے اس مارکیٹ کی بنیاد رکھی تھی جوکہ میرے والد محترم کا ویڑن تھا۔ مجھے آج خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس مارکیٹ میں دکانوں کی تعداد 29 سے بڑھ کر 52 ہوچکی ہے اور 200 خواتین روزگار کے زریعے اپنی فیملی کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما ثروت صباء￿ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی خواتین علمی اور فکری استعداد کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں انہیں مناسب ماحول فراہم کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے جدوجہد میں شریک کرکے قومی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین مزید فعال اور جاندار انداز میں اپنے گھر ، کنبے اور ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار مزید احسن طریقے سے انجام دیتی رہیں گی

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا