01:01 pm
حکومت نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ’ صدیقی فیملی ‘ خوشی سے نہال ہوگئی

حکومت نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ’ صدیقی فیملی ‘ خوشی سے نہال ہوگئی

01:01 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کے مطالبے کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کودخترپاکستان کا خطاب دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی ہے ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پربھرپور اقدامات کئے جائیں۔پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد پی ٹی آئی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہرکی جانب سےجمع کروائی گئی۔ جس میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ کودختر پاکستان کا خطاب دیا جائے اور ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پربھرپور اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔قبل ازیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبرو استقلال اور عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرے۔جبکہ گذشتہ ہفتے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات کرنے اور اس سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو کہا تھا کہ جو لوگ اپنی بیٹی کی بھلائی چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ حساس معلومات پر خاموش رہیں۔ اللہ کرے کہ ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہو جائیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010ء میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، جس کے بعد سے اب تک وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا