01:28 pm
پاکستان میں ایک ساتھ کتنے غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا ؟

پاکستان میں ایک ساتھ کتنے غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا ؟

01:28 pm

لاہور(ویب ڈیسک ) ۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہرسال سیکڑوں غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں پنجاب کے دو شہروں ساہیوال اور سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران 188 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔پاکستان میں جہاں ایک طرف مختلف طبقات کی طرف سے انتہا پسندی اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا جاتا ہے وہیں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہرسال سیکڑوں غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے دو مختلف شہروں میں 200 کے قریب افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان میں ساہیوال کے نواحی علاقہ جہان خان کا ایک خاندان بھی شامل ہے جس کے 180 مسیحی افراد نے اسلام قبول کیا۔ مسیحی خاندان نے مقامی عالم دین حافظ طارق کے سامنے کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں 82 مرد، 42 خواتین، 33 نوجوان لڑکیاں
اور 24 نوجوان لڑکے شامل ہیں۔مقامی لوگوں کی جانب سے نومسلم خاندانوں کے لیے بڑے پیمانے پر دعوت کا اہتمام کیا گیا انہیں مختلف تحائف بھی دیئے گئے۔اسی طرح چند روز قبل سرگودھا کے چک 34 جنوبی میں بھی ایک مسیحی خاندان کے 8 افراد نے اسلام قبول کیا۔ روکس مسیح نامی شخص نے گاؤں کے امام مسجد کی تبلیغ سے متاثر ہو کر بیوی بچوں کے ہمراہ اسلام قبول کیا۔ نومسلم روکس کا اسلامی نام عبدالرحمن جبکہ دیگر افراد کے نام صائمہ، تبسم، محمد عدیل، محمد نوید، شکیل، نبیل احمد اور مہناز رکھے گئے۔ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ اور لالچ میں اسلام قبول نہیں کر رہے ہیں بلکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے متاثر ہو کر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ نومسلم افراد نے زبردستی اسلام قبول کرائے جانے کے الزامات کی بھی تردید کی انہیں پروپیگنڈا قرار دیا۔یاد رہے کہ اسی طرح جون 2018ء میں رحیم یار خان کے نواحی چولستانی علاقہ چک 177 میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول کیا تھا۔ اسلام قبول کرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اسی طرح سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی ہرسال بڑی تعداد میں غیر مسلم اسلام قبول کرتے ہیں۔ اسلام قبول کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق انتہائی غریب اور پسے ہوئے طبقات سے ہے۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان