05:12 pm
گوجرانوالہ میں بچے کو برہنہ حالت میں گھمانے والا پولیس اہلکار اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا

گوجرانوالہ میں بچے کو برہنہ حالت میں گھمانے والا پولیس اہلکار اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا

05:12 pm

گو جرا نوا لہ (آ ئی این پی)گوجرانوالہ میں 13 سالہ بچے کو سرعام برہنہ کرکے گھمانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن میں تعینات کانسٹیبل نے 13 سالہ حماد کو پتنگ اڑانے سے منع کیا لیکن بچے کی جانب سے ایسا نہ کرنے پر نہ صرف اسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ برہنہ کرکے سرعام گلیوں میں گھماتا رہا جس پر محلے کی خواتین بچے کو معاف کرنے کی منت کرتے رہے
مگر پولیس اہلکار کو رحم نہ آیا، سی سی ٹی ویڈیومیں بچے کو مارتے اور برہنہ کھینچ کرگھماتے دیکھا جاسکتا ہے۔تھانہ سول لائن میں درخواست جمع کروانے کے باوجود ایس ایچ او کارروائی سے انکار کرتا رہا تاہم واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آنے کے بعد آر پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ندیم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب آر پی او گوجرانوالہ نے دعوی کیا ہے کہ تشدد کا شکار 13 سالہ لڑکا پولیس اہلکار کے کمسن بیٹے سے زیادتی کررہا تھا، کانسٹیبل ندیم نے ملزم بچے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جس پر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم واقع کی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں