04:18 pm
ائیر پورٹ پر مسافر وں نے اپنا سامان دیکھا تو ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھتے رہ گئے

ائیر پورٹ پر مسافر وں نے اپنا سامان دیکھا تو ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھتے رہ گئے

04:18 pm

کراچی/ سیالکوٹ (آ ئی این پی)مختلف ایئر پورٹس پر مسافروں کے سامان سے قیمتی اشیا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافر نے عملے کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کے بیگ میں سے قیمتی چوری ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مسافر جب اپنا سامان کنوینر بیلٹ سے حاصل کرتے ہیں
تو ان میں سے سامان مبینہ طور پر چوری کرلیا جاتا ہے،ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سامان چوری ہونے کے واقعات کے باوجود اب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی،گزشتہ دنوں سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بھی مسافروں کے سامان میں سے قیمتی اشیا چوری پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا، مسافروں کے سامان چوری ہونے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔مسافر نے الزام عائد کیا کہ جب میں نے بیگ کھولا تو اس میں سے مختلف چیزیں غائب تھیں، بیگ میں سے قیمتی سامان اور کیمرہ غائب ہے،عملے کو شکایت کر نے کے باوجود کارروائی سے انکار کیاجارہا ہے، احتجاج کے موقع پر عملہ کی جانب سے مسافر کو موبائل سے فوٹیج بنانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں