05:25 am
کالے کوٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا، عاصم چیمہ

کالے کوٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا، عاصم چیمہ

05:25 am

کالے کوٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا، عاصم چیمہ مقصو د کھرکھر کیخلاف مقدمنسوخ نہ کیا گیاتو آج آئی جی آفس کے گھیراؤ کرینگے لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جنرل سیکرٹری مقصود کھوکھر کے خلاف درج مقدمہ منسوخ نہ کرنے پر آج جمعہ کو آئی جی آفس کا گھیراؤکرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا مذمتی اجلاس ایوان عدل کے بار روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ نے کی۔ جنرل ہاوس اجلاس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا کہ پولیس نے سیکرٹری لاہور بار ملک مقصود کھوکھر کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے سخت زیادتی کی ہے۔ وکلا کی عزت نہیں ہو گی تو کسی کی بھی عزت نہیں ہو گی۔ میں بطور صدر لاہور بار کالے کوٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مقصود کھوکھر پر مقدمہ پوری بار پر مقدمہ درج ہونے کے مترادف ہے۔ اگر آج جمعہ کی صبح تک ایف آئی ار خارج نہ ہوئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے اعلان کیا کہ لاہور بار کے وکلا آج جمعہ کو صبح دس بجے آئی جی پنجاب کے سنٹرل پولیس آفس کا گھیراو کریں گے۔ اجلاس میں وکلا نے پولیس کی۔جانب سے وکلا پر درج کئے گئے مقدمے کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔ اجلاس میں وکلا نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے والے پولیس افسر کو فی الفور معطل کیا جائے اور ملک مقصود کھوکھر کیخلاف مقدمہ واپس لیا جائے۔ عاصم چیمہ