05:25 am
 آئندہ ہفتےشاہ فیصل ،ماڈل کالونی میں انسدادتجاوزات آپریشن ہوگا

آئندہ ہفتےشاہ فیصل ،ماڈل کالونی میں انسدادتجاوزات آپریشن ہوگا

05:25 am

دوکالم آئندہ ہفتےشاہ فیصل ،ماڈل کالونی میں انسدادتجاوزات آپریشن ہوگا دوماہ کے دوران 10 سے زائدمقامات پرآپریشن کرکے زمین واگزارکرائی گئی ہے کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ضلع کورنگی میں آئندہ ہفتے سب ڈویژن شاہ فیصل اور ماڈل کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنرکورنگی شادیہ جعفر نے ڈسٹرکٹ کورنگی نے دو ماہ کے دوران ضلع کے2سب ڈویژن میں10سے زائد مقامات پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے جگہ واہگذار کروالی ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں متذکرہ علاقوں میں نہ صرف سڑکیں کشادہ ہو گئیں بلکہ شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشرکورنگی شادیہ جعفر ضلع کورنگی کا چارج سنبھالتے ہی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا عندیہ دیا تھا اور کورنگی میں تجاوزات مافیا کو لگام دینے کیلئے متعلقہ اداروں ،ڈسٹرکٹ پولیس اور اینٹی انکروچمن پولیس،ضلعی میونسپل کمشنراور کراچی میونسپل کارپوریشن کو ایک دوسرے کیساتھ کو آرڈینیشن مضبوط بنانے کی ہدایت کی تھی ۔ڈی سی کورنگی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے جاری کی گئی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران ضلع کورنگی کے سب ڈویژن لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے اہداف تقریبا مکمل کر لئے ہیں ،جن علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ان میں عوامی کالونی کے چھ ہزار روڈ اورچھ ہزارنالہ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ ،4ہزار روڈ ٹینکر مافیا ،کورنگی ساڑھے تین پر گورنمنٹ بس اسٹینڈ پر بنے غیر قانونی دکانو ں کا خاتمہ ،16ہزار روڈ پر قائم گریڈ بلٹ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ ،باغ کورنگی مین روڈ پر فٹ پاتھ شامل ہیں ۔ آپریشن اعلان