05:25 am
بلدیہ ٹائون، قائم خانی کالونی کے گھر میں ایک شخص قتل

بلدیہ ٹائون، قائم خانی کالونی کے گھر میں ایک شخص قتل

05:25 am

دوکالم بلدیہ ٹائون، قائم خانی کالونی کے گھر میں ایک شخص قتل گلادبا کرقتل کیاگیا،پیٹ پربھی زخم کے نشان ہیں،لاش پوسٹمارٹم کے بعدورثاکے حوالے کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاﺅن میں ایک شخص کو گھر میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاﺅن تھانے کی حدودبلدیہ ٹاﺅن قائم خانی کالونی میں واقع ایک گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ غلام مرتضیٰ ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزم نے گلا دبا کر قتل کیا ہے اور اسکے پیٹ پر بھی زخم ہیں تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی،جبکہ پولیس قتل کے حوالے سے مزید جانچ کررہی ہے۔ بلدیہ ٹائون

تازہ ترین خبریں