05:25 am
سابق سیکریٹری تعلیم کیخلاف  مقدمہ  کراچی سے سکھرمنتقلی کی  درخواست

سابق سیکریٹری تعلیم کیخلاف مقدمہ کراچی سے سکھرمنتقلی کی درخواست

05:25 am

دوکالم سابق سیکریٹری تعلیم کیخلاف مقدمہ کراچی سے سکھرمنتقلی کی درخواست فضل اللہ پیچوہو بااثر ہیں،شکایت درج کرانے پرنوکری سے نکال دیاگیا ،سابق ٹیچر محمدمٹھل کاموقف کراچی کی عدالت پراعتبارنہیں،مقدمہ اینٹی کرپشن کورٹ سکھر بھیجا جائے،سپریم کورٹ سے استدعا کراچی(اسٹاف رپورٹر) برطرف اسکول ٹیچر محمد مٹھل نے مقدمہ کراچی کی صوبائی اینٹی کرپشن عدالت سے سکھر صوبائی اینٹی کرپشن عدالت منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو انتہائی بااثر افسر ہیں، ان کے خلاف شکایت درج کرانے پر نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ سابق سیکریٹری تعلیم کے خلاف صوبائی اینٹی کرپشن کراچی میں مقدمہ زیر سماعت ہے، اس کو مقدمہ درج کرانے پر قتل سمیت سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،اس کو کراچی کی عدالت پر اعتماد نہیں ہے ,لہٰذا مقدمے کو سکھر صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے۔ محمد مٹھل