05:26 am
 سپریم کورٹ،نیب سے گالف اینڈ کنٹری کلب اراضی کیس میں دائر نیب ریفرنس کی کاپی طلب

سپریم کورٹ،نیب سے گالف اینڈ کنٹری کلب اراضی کیس میں دائر نیب ریفرنس کی کاپی طلب

05:26 am

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے نیب سے گالف اینڈ کنٹری کلب اراضی کیس میں دائر نیب ریفرنس کی کاپی طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو کیس میں دلائل دینے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس کی تیاری کرکے آئیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ نے ریلوے کی زمین پر گالف کنٹری کلب کی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت کی تو شیخ رشید نے پیش ہوکر موقف اپنایاکہ 9سال سے کیس زیر التوا ہے، لیز پر دی گئی زمین کی قیمت 200ارب سے زیادہ ہے، وکیل کو 45لاکھ فیس دی ہے وہ 1کروڑ مانگ رہا ہے، ملک کا سرمایہ تباہ ہوچکا ہے، شیخ رشید نے جسٹس عظمت سعید سے مکالمہ میں کہاکہ آپ اس ملک کے سرتاج ہیں، جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں، شیخ صاحب ! آئندہ سماعت پر تیاری کر کے آئیں، فرگیوسن والے ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں ہیں، ائل کر دیا ہے،ملزمان پر فرد جرم عائد ہوناباقی ہے ، عدالت نے نیب سے گالف کنٹری کلب اراضی کے معاملے پر دائر ریفرنس کشیخ رشید نے بتایا کہ کلب کے اکاو نٹ میں ایک پیسہ بھی نہیں ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیاکہ کیا ریلوے کلب چل رہا ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ کلب میں شادیا ں تو ہو رہی ہیں ایک شادی کا کارڈ تو مجھے بھی آ یا ہے ، انہوں نے کہاکہ عدالت نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ اب ہم نے اور نیب نے کیا کرنا ہے کیس میں زیادہ کام تو نیب کا ہی ہے آ ئیندہ سماعت پر فیصلہ نہ ہوا تو جو مناسب حکم ہو گا سنا دیں گے ۔پراسیکیوٹرجنرل نیب نے موقف اپنایا کہ اراضی کی لیز کے معاملے پر ریفرنس عدالت میں فی کاپی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی ۔ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرینیں لیٹ ہونے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ 18 گھنٹے ریل کی بندش پر شرمندہ ہوں اورقوم سے معافی مانگتا ہوں، ہماری تمام کوشش کو نقصان پہنچا۔لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں، مخالفین سن لیں ہم 16ٹرینیں اور چلائیں گے، 10مزید فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں پی ایس او کا بھی کام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے، گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔ جائوں گا تو چھیالیس ٹرینن چھوڑ کرجائوں گا۔ طلب

تازہ ترین خبریں