05:26 am
 سپریم کورٹ،بہن کے قاتل کی گرفتاری کیلئے بھائی نے درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ،بہن کے قاتل کی گرفتاری کیلئے بھائی نے درخواست دائر کردی

05:26 am

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سپریم کورٹ میںبہن کے قاتل کی گرفتاری کیلئے بھائی نے درخواست دائر کردی ہے۔درخواست گزار ناصرمحمودنے دائر درخواست میں موقف اپنایاہے کہ ملزم ندیم اصغر نے میری بہن افناز بی بی کو قتل کیا،کہوٹہ پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی اور پولیس کی ملی بھگت سے ملزم بیرون ملک فرار ہو سکتا ہے۔ناصر محمودکا درخواست میں کہنا تھا کہ ملزم بااثر ہے پولیس بھی ہاتھ نہیں ڈال رہی صلح کے لیے دباو ڈالا جا رہے اور دھمکیاں دی جارہی ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کا پاسپورٹ اور شناخی کارڈ بلاک کیا جائے اور عدالت پولیس کو مرکزی ملزم ندیم اصغر کی فوری گرفتاری کا حکم دے۔ دائر