05:26 am
 شہبازشریف  کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیاگیا

شہبازشریف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیاگیا

05:26 am

لاہور(نیوزایجنسی) قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو وزارت داخلہ نے خوشخبری سناتے ہوئے ان کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے پیش نظر وزار ت داخلہ نے سابق وزیراعلی پنجاب کا نام نکال دیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے علاج کیلئے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے چھ ہفتوں کیلئے رہا کیا ہیے ۔ نوازشریف اپنا علاج شریف میڈیکل سٹی سے ہی کروا رہے ہیں اور آج ان کی مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی ۔ نام

تازہ ترین خبریں