05:26 am
سابق سینیٹر پری گل آغا کیخلاف جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ملتوی

سابق سینیٹر پری گل آغا کیخلاف جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ملتوی

05:26 am

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مزید تیاری کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مبینہ جعلی ڈگریوں کی بناپر سابق سینیٹر پری گل آغا کی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ محمد امین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکلاءراجہ رضوان عباسی ، ایڈووکیٹ نائلہ اور جاوید اقبال خان پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پری گل آغا کی میٹرک کی سند اور بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔ درخواست گزار کے وکلاءنے مزید کہا کہ پری گل آغا 2003 سے 2009 تک چھ سال تک سینیٹ کی غیر قانونی ممبر رہیں لہٰذا بطور رکن پارلیمنٹ حاصل کی گئی مالی مراعات ان سے واپس لی جائیں۔ بعد ازاں درخواست گزار کے وکلاءنے مزید دلائل پیش کرنے کیلئے تیاری کی مہلت طلب کی ، عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ ملتوی

تازہ ترین خبریں