05:26 am
زیادتی کیس، ایل ایل بی کی طالبہ  کی ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

زیادتی کیس، ایل ایل بی کی طالبہ کی ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

05:26 am

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل ایل بی کی طالبہ سدرہ ریاض سے مبینہ زیادتی کے ملزم اسد ہاشمی ایڈووکیٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ طالبہ نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایل ایل بی کی طالبہ سدرہ ریاض سے مبینہ زیادتی کے ملزم اسد ہاشمی ایڈووکیٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزم اسد ہاشمی کی ضمانت منظور کی تھی جس پر سائلہ نے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔طالبہ نے وکیل پر زیادتی کے الزام کے تحت تھانہ شمس کالونی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ وکیل نے اغواء کیس کے سلسلے میں مشورے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مسترد

تازہ ترین خبریں