06:41 am
پاکستانی ایف 16گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب، دھماکے دار خبر نے مودی سرکار کی نیندیں اُڑ دیں

پاکستانی ایف 16گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب، دھماکے دار خبر نے مودی سرکار کی نیندیں اُڑ دیں

06:41 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا، امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور تمام کے موجود ہونے کا بتایا ہے۔
اس سے قبل 27فروری کو پاکستان نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا، جبکہ بھارت نےدعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔دوسری جانب بھارت نے اسی دن ایک پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانےکا دعویٰ کیا تھا جسے اب امریکی رپورٹ نے مسترد اور جھوٹا قرار دیدیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ پہلے نریندر مودی حکومت کا یہ ایک اور پول کھلا ہے۔

تازہ ترین خبریں