07:08 am
وزیراعظم آج ضلع خیبر کا دورہ کرینگے، جمرود میں جلسہ ہوگا

وزیراعظم آج ضلع خیبر کا دورہ کرینگے، جمرود میں جلسہ ہوگا

07:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبر (خیبر ایجنسی) کا دورہ کرینگے، وہ جمرود میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے گزشتہ روز جمرود سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا حتمی جائزہ لیا، اس
موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے اور دیگر قبائلی اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، اب تمام قبائلی اضلاع میں ہر طرف ترقی ہوگی، کئی دہائیوں تک قبائلی عوام کو ترقی کے عمل سے دور رکھا گیا۔ انہوں نے کہا قبائلی عوام کی 70 سالہ محرومیوں کو ختم کر کے دم لیں گے، قبائلی عوام کی ترجیحات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں