09:01 am
 شہبازشریف کی رہاشگاہ پر چھاپہ، حمزہ شہباز شریف گھر میں موجود تھے ، کیا ہوا ؟ ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

شہبازشریف کی رہاشگاہ پر چھاپہ، حمزہ شہباز شریف گھر میں موجود تھے ، کیا ہوا ؟ ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

09:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب )نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہبازشریف کی رہائشگاہ 96ایچ پر چھاپہ مارا ہے۔مسلم لیگ نون پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد کے مطابق نیب والے بغیر وارنٹ میاں شہباز شریف کے گھر کی تلاشی لینے کے لیے آ گئے۔ملک محمد احمدکا یہ بھی کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت حمزہ شہباز شریف گھر میں موجود تھے۔
جب ملک محمد احمدسے پوچھا گیا کہ کیا نیب حکام حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے آئے ہیں؟تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس کا علم نہیں۔نجی ٹی وی چینل لاہورکے بیورو چیف رئیس انصاری کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ حمزہ شہباز کی کچھ چیزیں تلاش کرنے کے سلسلے میں مارا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں