11:37 am
ہم تمہیں اپنا بھائی سجھتے ہیں، وزیراعظم کا افغانوں کو پیغام

ہم تمہیں اپنا بھائی سجھتے ہیں، وزیراعظم کا افغانوں کو پیغام

11:37 am

جمرود(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام کو پیغام دیا ہے کہ ہم انھیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ افغانستان کے لوگوں کو امن دے کیونکہ جب وہاں امن کا قیام سب کا فائدہ ہے۔جمرود میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ
میں نے افغان حکومت کو مشورہ دیا تھا الیکشن سے پہلے نگراں سیٹ اپ لے آئیں جسے غلط انداز میں لیا گیا۔ ہمارا تجربہ یہ کہتا ہے کہ نیوٹرل گورنمنٹ سے الیکشن کروائیں۔ پاکستان میں 1977ء میں انتشار کے نتیجے میں مارشل لا لگا۔ اس وقت جب پاکستان میں الیکشن ہوا تو اپوزیشن نے الیکشن نہیں تسلیم کیا تھا۔