11:40 am
وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

11:40 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے۔ٹوئٹرپرپاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورباجوہ نے فارن پالیسی میگزین میں شائع ہونے والے پاکستان کے ایف 16 طیارے
سے متعلق رد عمل میں کہا کہ اللہ بہت بڑا ہے سچ کبھی نہیں چھپتا، وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے اوربھارت، پاکستان کی کارروائی سے ہونے بھاری نقصان سے متعلق عوام کوبتائے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت اپنی عوام کو دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مارگرایا تھا، بھارت کواپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے خصوصا کشمیرپراورخطے کو امن، استحکام اورخوشحالی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مارگرانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا۔